• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرو ہاکی لیگ کے شیڈول کا اعلان، پاک بھارت میچز کی تاریخیں بھی سامنے آ گئیں

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے پرو ہاکی لیگ کے مکمل شیڈول کا اعلان کر دیا، پاکستان ٹیم پرو لیگ میں 16 میچز کھیلے گی، پاک بھارت میچز 23 اور 26 جون 2026ء کو لندن میں کھیلے جائیں گے۔

پرو ہاکی لیگ میں پاک بھارت ٹاکرا 2 بار ہو گا، دونوں میچز آئندہ سال 23 اور 26 جون کو لندن میں ہوں گے۔

پرو لیگ میں پاکستانی ٹیم ارجنٹائن جائے گی جہاں وہ نیدرلینڈ اور میزبان ارجنٹائن سے 2، 2 میچز کھیلے گی، پہلا میچ 10 دسمبر کو نیدرلینڈ کے خلاف ہو گا، قومی ٹیم 12 دسمبر کو ارجنٹائن کے مدِمقابل ہو گی، 3 دسمبر کو نیدرلینڈ اور 15 دسمبر کو ارجنٹائن کے خلاف میچ کھیلے گی۔

4 میچز کے بعد پاکستان ٹیم آسٹریلیا جائے گی اور ہوبارٹ میں آسٹریلیا اور جرمنی کے خلاف میچز کھیلے گی۔

جون میں پاکستانی ٹیم بیلجیئم اور انگلینڈ کا دورہ کرے گی، 13 جون کو بیلجیئم، 14 جون کو اسپین، 19 جون کو بیلجیئم اور 20 جون کو اسپین کے خلاف میچ کھیلے گی۔

آخری راؤنڈ میچ میں انگلینڈ اور بھارت کی ٹیمیں پاکستانی ٹیم کے مدِمقابل ہوں گی، قومی ٹیم 23 جون کو بھارت، 24 جون کو انگلینڈ، 26 جون کو بھارت اور 27 جون کو انگلینڈ کے خلاف میچز کھیلے گی، اس طرح پرو لیگ میں پاکستانی ٹیم 16 میچز کھیلے گی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید