پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے سابق چیئرمین رمیز راجہ اور نجم سیٹھی کو مشاورت کے لیے طلب کیا۔
لاہور میں محسن نقوی سے سابق چئیرمینز پی سی بی رمیز راجہ اور نجم سیٹھی نے ملاقات کی، اس دوران ایشیا کپ کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔
بعد ازاں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم کو اسٹیڈیم جانے کا کہہ دیا ہے۔
خیال رہے کہ ٹی20 ایشیا کپ میں میچ ریفری کی تبدیلی کے معاملے پر ڈیڈلاک ختم ہوگیا، میچ ریفری پائی کرافٹ دبئی اسٹیڈیم سے آئی سی سی ہیڈکوارٹر چلے گئے اور پاکستان کرکٹ ٹیم ہوٹل سے دبئی اسٹیڈیم روانہ ہوگئی۔
پی سی بی ترجمان عامر میر نے بتایا کہ چیئرمین پی سی بی نے دو سابقہ چیئرمین نجم سیٹھی اور رمیز راجا سے مشاورت کی جبکہ میچ شروع ہونے کا وقت ایک گھنٹہ آگے بڑھا دیا گیا ہے۔
پاکستان اور یو اے ای کا میچ آغاز ساڑھے 7 بجے شیڈول تھا جو اب پاکستانی وقت کے مطابق ساڑھے 8 بجے شروع ہوگا۔