پاکستان کے مایہ ناز جیولین تھرور ارشد ندیم ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے فائنل میں میڈل کی دوڑ سے باہر ہو گئے۔
چاپان کے شہر ٹوکیو میں کھیلے جا رہے اس ایونٹ کے فائنل میں ارشد ندیم نے پہلی باری میں 82.27 کی تھرو کی۔
دوسری باری میں ارشد ندیم سے فاؤل ہوا اور ارشد ندیم نے تیسری 82.75 میٹر کی تھرو کی۔
پہلے 10 بہترین تھرو کرنے والے ایتھلیٹس اگلے مرحلے میں جائیں گے۔
ارشد ندیم کا پہلے راؤنڈ میں 3 تھرو کے بعد دسواں نمبر تھا۔
ارشد ندیم چوتھی تھرو فاؤل ہونے کے بعد میڈل کی دوڑ سے باہر ہو گئے۔
دوسری جانب بھارت کے نیرج چوپڑا نے پہلی تھرو 83.65 کی پھینکی جب کہ ان کے ہم وطن کے سچن یادیو پہلی باری میں 86.29 میٹر کی تھرو کرنے میں کامیاب ہوئے۔
ورلڈ ایتھلیٹک چیمپئن شپ 2023ء میں تینوں پوزیشنز حاصل کرنے والے جیولن تھرور ایونٹ سے باہر ہو گئے۔
بھارت کے نیرج چوپڑا، پاکستان کے ارشد ندیم اور جمہوریہ چیک کے جیکب وڈلیچ ٹوکیو میں نمایاں کارکردگی نہ دکھا سکے۔
جیولین تھرو کا گولڈ میڈل ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو کے کیرشون ویلکوٹ نے جیت لیا۔
چاندی کاتمغہ اینڈریسن پیٹرز کے نام رہا، کانسی کا تمغہ امریکا کے کرٹس تھامپسن نے جیتا۔
واضح رہے کہ گروپ بی کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں ارشد ندیم نے 85.28 میٹر کی تھرو کے ساتھ براہِ راست فائنل میں جگہ بنائی تھی۔