• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے تونسہ میں ایڈز کے سدباب کیلئے پلان طلب کر لیا

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز---فائل فوٹو
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز---فائل فوٹو

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے تحصیل تونسہ میں ایڈز کے سدباب کے لیے آپریشنل پلان طلب کر لیا۔

لاہور میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا جس میں تحصیل تونسہ کے علاقے میں مبینہ طور پر ایڈز پھیلنے کے اسباب کا جائزہ لیا گیا۔ 

وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر یونیسف، ڈبلیو ایچ او اور محکمۂ ہیلتھ پنجاب کا جوائنٹ مشن قائم کیا گیا۔

جوائنٹ مشن ایڈز کنٹرول اور بچاؤ کے لیے وزیرِ اعلیٰ کو تجاویز پیش کرے گا جبکہ جوائنٹ مشن 7 تا 14 اپریل متاثرہ بچوں کی ہسٹری ٹریسنگ کرے گا۔ 

  مریم نواز نے ایڈز سے متاثرہ بچوں کے مکمل فری علاج، ایڈز کے پھیلاؤ کے اسباب اور ذمے داروں کا تعین کرنے کی ہدایت کی ہے۔

صحت سے مزید