بنگلادیشی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان تمیم اقبال کو اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق تمیم اقبال کو ڈھاکا پریمئر لیگ کے میچ کے دوران دل کا دورہ پڑا تھا، جس پر ان کی قریبی اسپتال میں انجیو پلاسٹی کی گئی۔
بنگلادیشی ٹیم کے سابق کپتان کو 2 روز قبل طبیعت بہتر ہونے پر ڈھاکا سٹی کے اسپتال میں منتقل کیا گیا تھا۔
اسپتال سے ڈسچارج کے وقت ڈاکٹروں نے امید ظاہر کی کہ تمیم اقبال جلد کرکٹ کھیلنا شروع کردیں گے۔