• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایل 10 کے ٹکٹوں کی فروخت 3 اپریل سے شروع ہوگی، پی سی بی


فوٹو: پی ایس ایل
فوٹو: پی ایس ایل

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے ٹکٹوں کی فروخت 3 اپریل سے شروع ہوگی۔

 پی سی بی کا کہنا ہے کہ ٹکٹ جمعرات کو سہ پہر 3 بجے آن لائن دستیاب ہوں گے، فزیکل ٹکٹ 7 اپریل سے ملک بھر میں نجی کوریئر سینٹرز پر دستیاب ہوں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کے چاروں وینیوز  کے عام ٹکٹ 650 روپے میں دستیاب ہوں گے، پی ایس ایل کے افتتاحی میچ کے ٹکٹ  کی قیمت 1000 سے 8500 روپے تک رکھی گئی ہے۔

پی سی بی  کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل چار شہروں کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں کھیلی جائے گی، پی ایس ایل کا فائنل 18 مئی کو قذافی اسٹیڈیم میں ہوگا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید