پاکستان کے نوجوان ٹینس اسٹار میکائل علی بیگ نے سری لنکا میں کامیابی حاصل کرلی۔
نوجوان ٹینس اسٹار میکائل علی بیگ نے سری لنکا میں آئی ٹی ایف جے 30 ٹورنامنٹ میں ڈبلز ٹائٹل جیت لیا۔
انہوں نے اسپینش پارٹنر کے ساتھ ایونٹ میں شراکت کی اور ڈبلز کا ٹائٹل جیت لیا۔
میکائل اور آسکر کی جوڑی نے تیمور گوردیو اور بوگدان گازلیو کی جوڑی کو شکست دی، پاک اسپینش جوڑی کی کامیابی کا اسکور 3-6 اور 4-6 رہا۔