تونسہ میں ایچ آئی وی میں مبتلا مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوگیا ہے۔ مقامی اسپتال انتظامیہ کے مطابق ایک اور بچے میں ایچ آئی وی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، جس کے بعد تعداد 107 ہوگئی۔
اسپتال انتظامیہ کے مطابق روزانہ بچوں اور دیگر افراد کی اسکریننگ کر رہے ہیں۔
اسپتال انتظامیہ کے مطابق اسپتال میں ایڈز کنٹرول پروگرام نے ادویات بھیج دی ہیں، عملہ نہیں پہنچا۔
انتظامیہ کے مطابق ایڈز کنٹرول پروگرام کے عملے کے آنے کے بعد الگ وارڈ قائم ہوگا۔
اسپتال انتظامیہ کے مطابق تین ماہ میں 107 بچوں میں ایچ آئی وی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ متاثرہ بچوں کی عمریں چھ ماہ سے دس سال کے درمیان ہیں۔