• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان ٹیم پر سلو اوور ریٹ پر ایک مرتبہ پھر جرمانہ

فوٹو: سوشل میڈیا
فوٹو: سوشل میڈیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کو سلو اوور ریٹ پر ایک مرتبہ پھر جرمانہ عائد کردیا گیا۔ 

آئی سی سی کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ون ڈے میں پاکستان ٹیم پر سلو اوور ریٹ پر جرمانہ عائد کردیا۔ 

پاکستان ٹیم پر مقررہ وقت میں ایک اوور کم ہونے پر میچ فیس کا 5 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ کپتان محمد رضوان نے جرمانے کو تسلیم کر لیا۔ 

واضح رہے کہ پاکستان کو پہلے ون ڈے میچ میں بھی سلو اوور ریٹ پر جرمانہ کیا گیا تھا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید