ریپر، ریکارڈ پروڈیوسر اور بزنس مین شان کورے کارٹر المعروف جے زیڈ دنیا کے امیر ترین موسیقار ہیں، عالمی شہرت یافتہ امریکی بزنس میگزین فوربس کی 2025 کے بلین ایئر فہرست کے مطابق بروکلین نیویارک میں پیدا ہونے والے 55 سالہ جے زیڈ اس وقت دنیا کے دولت مند ترین موسیقار ہیں۔
اس ہفتے کے شروع میں جاری ہونے والی فوربس کی فہرست کے مطابق امریکی گلوکار کی دولت کا تخمینہ حیرت انگیز طور پر ڈھائی ارب امریکی ڈالر کے مساوی ہے۔ جو معروف امریکی گلوکار اور گیت نگار بروس اسپرنگسٹین سے دُگنی سے زائد اور میڈونا اور ڈاکٹر ڈرے سے تین گنا زیادہ ہے۔
اس فہرست میں جے زیڈ کی قریبی حریفوں میں گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ ہیں جنکی دولت 1.6 ارب ڈالرز اور ریحانہ کی 1.4 ارب ڈالرز ہے۔
دولت کی دوڑ میں جے زیڈ کو اب تک کوئی پیچھے نہیں چھوڑ سکا ہے۔ ان کی 140 ملین ریکارڈز فروخت ہوچکی ہیں جبکہ وہ کئی کامیاب کاروباری اداروں کی ملکیت بھی رکھتے ہیں۔
انھوں نے اپنے کیریئر کا آغاز بطور ٹین ایجر 1980 کی دہائی میں کیا اور 90ء کے عشرے میں وہ اپنی کامیابی کے مرکزی دھارے میں داخل ہوگئے اور اپنا ریکارڈ لیبل کو فاؤنڈ کیا، جس نے انکے پہلے دو البم ریلیز کیے۔
اسکے بعد سے جے زیڈ نے آرٹسٹ اور ریکارڈ ایگزیکٹو کے ہیٹ پہن لیے اور دیگر فنکاروں کے پروڈیوسر بھی بن گئے۔ انکے کاروباری مفادات میں ایک کلوتھنگ برانڈ، ایک لگژری بار چین اور اسٹریمنگ پلیٹ فارم کی حامل ایک ٹیکنالوجی کمپنی بھی شامل ہے۔