معروف اداکارہ عروہ حسین نے اپنے دوسرے حمل کی افواہوں پر خاموشی توڑتے ہوئے ان کی واضح تردید کی ہے۔
یہ قیاس آرائیاں اس وقت شروع ہوئیں جب عروہ حسین کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں وہ روایتی لباس پہنے ہوئے دکھائی دے رہی تھیں، اور ان کے لباس کے باعث بیبی بمپ کا تاثر ابھرا۔
متعدد شوبز پیجز نے یہ ویڈیو اور تصاویر مشکوک عنوانات کے ساتھ شیئر کیں، جس پر مداحوں اور کچھ فنکاروں کی جانب سے مبارکباد کے پیغامات بھی موصول ہونے لگے۔
عروہ نے انسٹاگرام اسٹوری پر ان خبروں کا جواب دیتے ہوئے ایک پوسٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کیا اور لکھا کہ دعاؤں اور محبت کا شکریہ، مگر میں حاملہ نہیں ہوں۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ وائرل ویڈیوز میں زاویے اور ایڈیٹنگ کی مہارت نے ایسا گمان پیدا کیا، جسے دیکھ کر ان کے قریبی دوست اور گھر والے بھی مسکرا دیے۔
انہوں نے مزید لکھا کہ مجھے سرخیاں پڑھ کر اور پیغامات وصول کر کے مزا آیا، میرے اپنے بھی خوب لطف اندوز ہوئے۔
یاد رہے کہ عروہ حسین اور گلوکار و اداکار فرحان سعید نے دسمبر 2016ء میں شادی کی تھی اور جنوری 2024ء میں ان کے ہاں پہلی بیٹی جہاں آراء کی پیدائش ہوئی تھی۔