• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عدنان صدیقی نے بانسری پر مقبول نغمے سنا کر سب کو حیران کر دیا

اداکار عدنان صدیقی
اداکار عدنان صدیقی

ہالی ووڈ اور بالی ووڈ کی فلموں میں اپنے فن کا لوہا منوانے والے نامور اداکار عدنان صدیقی نے بانسری پر مقبول نغمے سنا کر سب کو خوش گوار حیرت میں مبتلا کر دیا۔

اس موقع پر اداکار اعجاز اسلم نے بھرپور داد دی، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ 

لائف اسٹائل جرنلسٹس ایسوسی ایشن کراچی کے ایک اور کامیاب اقدام سے فنکاروں اور صحافیوں کے درمیان فاصلے کم ہو گئے۔ 

فلم اور ڈراموں کے سپر اسٹار عدنان صدیقی کی رہائش گاہ پر ایک شاندار چائے پارٹی کا اہتمام کیا گیا، جس کا انعقاد لائف اسٹائل جرنلسٹس ایسوسی ایشن کراچی نے کیا، معروف اداکار اور ماڈل اعجاز اسلم نے خصوصی شرکت کی۔

اس موقع پر دلچسپ اور خوش گوار گفتگو ہوئی اور سپر اسٹار عدنان صدیقی نے بانسری کی دُھن بجا کر سب کو حیران کر دیا۔

اعجاز اسلم اور عدنان صدیقی کے درمیان خوبصورت مکالمہ بھی دیکھنے کو ملا۔

عدنان صدیقی کا کہنا تھا کہ فنکاروں اور صحافیوں کا ایک پلیٹ فارم پر متحد ہونا خوش آئند ہے اور وہ لائف اسٹائل جرنلسٹس ایسوسی ایشن کراچی کے ساتھ مکمل تعاون جاری رکھیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں جو سب سے لاجواب کام کرتا ہے اس کو زیادہ مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے، موسیقی اور اداکاری میرا جنوں ہے، فنون کی مختلف اصناف میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتا ہوں، اردو زبان سے بہت پیار ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید