بھارتی شہری نے نوکری حاصل کرنے کی کوشش میں مسلسل ناکامی کا سامنا کرنے کے بعد نرالے انداز میں مایوسی کا اظہار کیا ہے۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بنگلورو سے تعلق رکھنے والے پرشانتھ ہری داس نامی ایک شخص نے نوکری حاصل کرنے کی کوشش میں بار بار ناکامی کا سامنا کرنے کے بعد اپنی مایوسی کا اظہار کرنے کے لیے لنکڈ اِن پر اپنی ہی موت کی خبر پوسٹ کر دی۔
بھارتی شہری نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ لنکڈ اِن آپ کا ہر چیز کے لیے شکریہ اور مجھے نظر انداز کرنے کے لیے انڈسٹری کے رہنماؤں کا شکریہ۔
پرشانتھ ہری داس نے لکھا کہ مجھے سیلف گرومنگ پر پیسہ خرچ کرنے کے لیے مجبور کر کے نظر انداز کرنے پر آپ کا شکریہ۔
بھارتی شہری نے لکھا کہ میں اس طرح کی پوسٹ کے لیے معذرت خواہ ہوں۔
پرشانتھ ہری داس نے لکھا کہ میں جانتا ہوں کہ اس پوسٹ کے بعد بھی کوئی مجھے ملازمت نہیں دے گا چاہے میں کتنا ہی اچھا ہوں یا میری جتنی بھی سفارشات موصول ہوئی ہوں۔
بھارتی شہری نے لکھا کہ میں خودکشی نہیں کر رہا کیونکہ ابھی میرے پاس کرنے کے لیے بہت سی چیزیں ہیں، ذائقے کے لیے کھانے ہیں اور گھومنے کے لیے بہت سی جگہیں ہیں لیکن میں نوکری کی تلاش، چیزوں کو ٹھیک کرنے اور اپنی محبت کے ساتھ زندگی گزارنے کی کوشش میں اندر ہی اندر مر گیا ہوں۔
پرشانتھ ہری داس نے یہ بھی لکھا کہ مسلسل 3 سال بے روزگار رہنا اور خود کو تنہا محسوس کرنا بہت مشکل ہے۔