• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین: بانس کی لکڑی پر مبنی کیلوریز فری بار بی کیو کی مقبولیت

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

ایک چینی بار بی کیو ریسٹورنٹ نے بانس کی سیخ پر مبنی بغیر کیلوریز والی بار بی کیو ڈش متعارف کروائی ہے۔

ان سیخوں پر مسالہ لگی ہری پیاز اور دیگر آمیزے پر مبنی باربی کیو کے ذائقے سے لوگوں کو لطف اندوز ہوتے ہیں۔

بتایا جاتا ہے کہ گزشتہ ماہ چینی میڈیا نے جنوبی چین میں لیٹ نائٹ گرم اسنیکس کی ایک غیر عمومی ڈش جسے اسپائسی بمبو اسکیورز کا نام دیا گیا ہے متعارف کرائی۔ 

چین کے صوبہ ہونان کے شہر شاویانگ میں ایک بار بی کیو ریسٹورنٹ کے مالک کے ذہن کی اختراع، یہ غیر معمولی ٹریٹ جو کہ بانس کے سیخوں پر مشتمل ہوتی ہے جس میں مسالے، مرچ اور ہری پیاز کے آمیزے سے تیار کرکے بار بی کیو کیا جاتا ہے، اس آمیزے کو مکس کرنے کےلیے اس پر تھوڑا سا دھواں لگایا جاتا ہے۔ 

بعدازاں بانس کے ان سیخوں کو 50، 50 کے بیچز میں صرف 10 یوآن (ایک اعشاریہ 4 ڈالر) میں فروخت کیا جاتا ہے، یہ مزیدار بمبو بار بی کیو بہت ہی ارزاں نرخوں پر ملتا ہے۔ 

اگر آپ اس بار بی کیو کے حوالے سے حیران ہیں کہ آپ بانس کی لکڑی نہیں بلکہ اس پر لگی مسالوں والی ہری پیاز کے ذائقے کو چوسیں گے جو کہ بنا کیلوریز والی اور صحت بخش ہوتی ہیں۔

دلچسپ و عجیب سے مزید