ٹک ٹاکر مناہل ملک نے عمرے کی ادائیگی کے بعد عید الفطر کے موقع پر ایک بار پھر اپنی نازیبا ویڈیوز لیک ہونے پر ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔
یاد رہے کہ حال ہی میں متعدد میڈیا پلیٹ فامرز کی جانب سے عید کے موقع پر ٹک ٹاکر مناہل ملک کی نازیبا ویڈیوز لیک ہونے سے متعلق رپورٹس شائع کی گئی تھیں۔
مناہل ملک کی نامناسب ویڈیوز سامنے آنے کے نتیجے میں ٹک ٹاکر مناہل کا نام ایکس سمیت دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ٹرینڈ پر بھی رہا تھا۔
بعض رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا تھا کہ مناہل ملک کی ممکنہ ویڈیوز جعلی ہیں اور آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے ائی) کی مدد سے تیار کی گئی ہیں۔
مناہل ملک نے اب اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک پر 3 منٹ سے زائد دورانیے کی ویڈیو جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے اب منفی رویوں سے کوئی فرق نہیں پڑتا، میں نے اپنا معاملہ خدا پر چھوڑ دیا ہے۔
مناہل ملک نے اپنی ویڈیو میں کہا ہے کہ جن لوگوں کو اپنے گھر کا کچھ پتہ نہیں ہوتا وہ دوسروں کے گھروں پر نظر رکھتے ہیں، آج کل مجھے ایسے لوگ بہت زیادہ دکھائی دے رہے ہیں۔
ٹک ٹاکر نے حال ہی میں اپنی فحش ویڈیوز کے لیک ہونے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ مجھے گھٹیا اور گندا کہتے ہیں، ان کے لیے میرا پیغام ہے کہ اب مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے، میں پہلے سے بہت مضبوط ہو چکی ہوں۔
انہوں نے ویڈیو کے دوران اپنے مقدس سفر، عمرے کی ادائیگی کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ چند ہفتے قبل ہی میں مقدس مقامات سے ہو کر آئی ہوں، خدا نے مجھے اپنے گھر بلایا تھا، میں نے عمرے کی ادائیگی کے دوران ان سب لوگوں کو معاف کر دیا تھا جنہوں نے میرا دل دکھایا تھا اور میرے ساتھ غلط کیا تھا۔
مناہل ملک نے کہا کہ اب ایک بار پھر میرے ساتھ غلط کیا جا رہا ہے، میں نے اپنا معاملہ خدا پر چھوڑ دیا ہے، جو لوگ میرے خلاف بکواس کر رہے ہیں، وہ لوگ جو کچھ کرنا چاہتے ہیں کر لیں، اب مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے۔
ٹک ٹاکر نے اپنی ویڈیو میں مداحوں کو عید کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو لوگ اب بھی میرے خلاف بول رہے ہیں، ان کے تھک جانے پر میں ان سے پوچھوں گی، ابھی انہیں بولنے دیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل 2024ء کے اختتام پر بھی مناہل ملک کی فحش ویڈیوز وائرل ہوئی تھیں۔