• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی تجزیہ کاروں کی بنگلادیش کو فوجی کارروائی کی دھمکیاں


بھارتی تجزیہ کار بنگلادیش کو فوجی کارروائی کی دھمکیاں دینے لگے۔

ایک وقت تھا جب بھارتی دفاعی تجزیہ کار بنگلادیش کی تعریفیں کرتے نہیں تھکتے تھے، لیکن جب سے بھارت نواز شیخ حسینہ واجد کی حکومت کیا گئی، بھارتی دفاعی تجزیہ کاروں کے انداز ہی بدل گئے۔

اب تجزیہ کاروں نے بنگلا دیش کو فوجی کارروائی کی دھمکیاں دینا شروع کردیں۔

دوسری جانب بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی بنگلادیش کے عبوری رہنما محمد یونس سے ملاقات ہوئی ہے، ملاقات تھائی لینڈ میں علاقائی سربراہی اجلاس کے موقع پر ہوئی۔

خیال رہے کہ  بنگلادیش میں شیخ حسینہ کا اقتدار ختم ہونے کے بعد محمد یونس کی نریندرمودی سے یہ پہلی ملاقات تھی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید