• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’ایکس‘ نے مودی حکومت کے سنسرشپ اختیارت عدالت میں چیلنج کردیے

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کی کمپنی ’ایکس‘ نے مودی حکومت کے توسیع شدہ سوشل میڈیا سنسرشپ کو عدالت میں چیلنج کردیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ نے بھارت میں سوشل میڈیا پابندیوں کے خلاف مودی حکومت کے خلاف مقدمہ دائر کر رکھا ہے۔ 

اِس مقدمے میں انٹرنیٹ سنسرشپ کے نظام کو نشانہ بنایا جا رہا ہے جسے حالیہ برسوں میں بھارت نے مزید سخت کر دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مقدمے کا آغاز ہو گیا ہے، ایکس کا مؤقف ہے کہ یہ اقدامات آزادی اظہارِ رائے کو دبانے کے مترادف ہیں، جبکہ بھارت کا کہنا ہے کہ اس کا مقصد غیر قانونی مواد پر قابو پانا ہے۔

واضح رہے کہ بھارت کو اختیار حاصل ہے کہ سنسرشپ اختیارات کے تحت پولیس اور سرکاری اہلکار جب چاہیں ایکس سے مواد ہٹانے کے احکامات جاری کر سکتے ہیں۔ 

بین الاقوامی خبریں سے مزید