• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترکیہ: آیا صوفیہ مسجد میں آگ لگانے کی کوشش، مشتبہ شخص گرفتار

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

ترکیہ کے تاریخی مقام آیا صوفیہ کی مسجد میں امام کی بروقت کارروائی سے آگ لگانے کی کوشش ناکام ہوگئی، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ترک میڈیا کے مطابق یہ واقعہ 11 جولائی کی رات پیش آیا، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک مشتبہ فرد نماز کے اختتام پر مسجد میں داخل ہوا اور منبر کے بجائے مسجد کے ستونوں کے پیچھے چلا گیا، جہاں اس نے کاغذات رکھ کر ان پر  آگ لگا دی۔


ایک خاتون نے دھواں دیکھ کر امام کو اطلاع دی جنہوں نے جلتا ہوا قالین فوراً ہٹا دیا جس سے 1500 سال پرانی تاریخی مسجد کو بڑے نقصان سے بچا لیا گیا۔

 سیکیورٹی اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر ملزم کو گرفتار کرلیا، سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ملزم کے قبضے سے آتش گیر مواد بھی برآمد ہوا، ملزم کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے اور تفتیش کا عمل جاری ہے۔

اس واقعے کے بعد مسجد کی سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے تاکہ مستقبل میں ایسے کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید