بھارتی فوج نے اپنے ہی میڈیا کو جھوٹا قرار دے دیا، لائن آف کنٹرول پر پاکستان کی جانب سے سیزفائر کی خلاف ورزی کے بھارتی میڈیا کے واویلے کی بھارتی فوج نے تردید کر دی۔
ایک بھارتی نیوز چینل کے منیجنگ ڈائریکٹر اور اینکر شیو اروڑ نے سرکاری بیان سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر شیئر کیا۔
جس میں بھارتی فوج کے حوالے سے کہا گیا ہے اس بات کی وضاحت کی جاتی ہے کہ لائن آف کنٹرول پر سیزفائر کی کوئی خلاف وزری نہیں ہوئی۔ غیر مصدقہ معلومات پھیلانے سے گریز کیا جائے۔
اس سے قبل متعدد بھارتی نیوز چینلز اور نیوز ویب سائٹس نے جھوٹی خبر جاری کی تھی کہ آپریشن سندور کے بعد پہلی مرتبہ لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی کی خلاف ورزی ہوئی ہے تاہم اب ان تمام خبروں کو بھارتی فوج کی تردید کی خبروں سے تبدیل کر دیا گیا ہے اور سوشل میڈیا پر ایسی پوسٹس ڈیلیٹ کردی گئیں۔