• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف ماسکو پہنچ گئے

فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا
فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا 

امریکی خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف ماسکو پہنچ گئے ہیں جہاں ان کا استقبال روس کے سرمایہ کاری ایلچی کیرل دمتریئیف (Kirill Dmitriev) نے کیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسٹیو وٹکوف روسی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

دوسری جانب کریملن نے امریکی خصوصی ایلچی کی ماسکو آمد کے موقع پر کہا ہے کہ صدر پیوٹن کی امریکا کے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف سے ملاقات نا ممکن نہیں ہے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ خبردار کر چکے ہیں کہ اگر روس نے جمعے تک یوکرین میں جنگ بندی پر اتفاق نہ کیا تو ماسکو پر نئی پابندیاں عائد کی جائیں گی جن میں روسی تیل خریدنے والے بڑے ممالک بھارت اور چین سمیت دیگر پر بھی بھاری ٹیرف شامل ہوں گے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید