بنگلادیش میں عام انتخابات آئندہ سال فروری میں کرانے کا اعلان کیا گیا ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق یہ اعلان بنگلادیش کے چیف ایڈوائزر محمد یونس نے کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن سے اگلے سال فروری میں انتخابات کرانے کا کہا ہے۔
انھوں نے یہ بات حسینہ واجد حکومت گرانے کے ایک سال پورا ہونے پر عوام سے اپنے خطاب کہی۔
حکومت کا پہلا سال مکمل ہونے پر قائم مقام حکومت کے سربراہ محمد یونس اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ مل جل کر بنگلادیش کی ترقی کے لیے کام جاری رکھا جائے گا۔
خبر ایجنسی کے مطابق گزشتہ برس 5 اگست کو طلبا کے احتجاج پر اس وقت کی وزیراعظم حسینہ واجد اپنا 15 سالہ دور اقتدار چھوڑنے پر مجبور ہوئی تھیں، جس کے بعد وہ بھارت فرار ہوگئی تھیں۔