• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وارداتوں میں ملوث دو منظم گروہوں کے تین ارکان سمیت 5 ملزمان گرفتار

اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار ) اسلام آباد پولیس تھانہ ہمک پولیس نے جدید تکنیکی اور انسانی ذرائع کو بروئے کار لاتے ہوئے چوری اور مو ٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث دو منظم گر وہوں کے تین ارکان سمیت پا نچ ملزمان کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان کے قبضہ سے تین عدد مسروقہ موٹر سائیکل، مسروقہ نقدی اور وارداتو ں میں استعما ل ہو نے والا اسلحہ معہ ایمو نیشن برآمد کرلیا گیا،ملزمان کی شنا خت محمد بلال، ارشاد جمیل، محمد ندیم ،نا صر اور فضا ئل کے ناموں سے ہو ئی ہے، ملزمان کے خلاف متعددمقدما ت درج ہیں، ابتدائی تفتیش کے دوران گرفتار ملزمان نے متعدد وارداتیں کر نے کا انکشاف کیا ہے، ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے، جبکہ مجرمان اشتہا ری و عدالتی مفروران کی گرفتار ی کے لئے چلائی جا نے والی خصوصی مہم کے دوران پا نچ مجرمان کی گرفتار ی عمل میں لا ئی گئی، انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات پر اسلام آباد پولیس کا وفاقی دارلحکومت میں جرائم پیشہ عناصر اور چوری کی وارداتو ں میں ملوث ملزمان کی گرفتاری اورجر ائم کے انسداد کیلئے بڑے پیما نے پر کر یک ڈاو¿ن جا ری ہے، اس سلسلہ میں ڈی آئی جی اسلام آباد محمدجو اد طا رق نے کہا کہ وفاقی دارلحکومت میں مو ٹر سائیکل چوری اور چوری میں ملوث ملزمان کیخلاف بھرپور کارروائیاں عمل میں لائی جارہی ہیں۔