راولپنڈی (سٹاف رپورٹر ) مغوی کی بازیابی کے لئے صوابی میں آپریشن کے دوران اغواءکاروں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا سب انسپکٹرجاں بحق ہو گیا۔ راولپنڈی سے اغواءکرکے صوابی خیبر پختونخوا لے جائے گئے شہری عباس علی کی بازیابی کے لئے ایک ہفتہ قبل پولیس ٹیم کے ہمراہ صوابی میں جاکر آپریشن کرتے ہوئے راولپنڈی پولیس کے سب انسپکٹر ہارون حیات زخمی ہوگئے تھے جوپیر کواپنے خالق حقیقی سے جاملے۔ دریں اثناءشہید سب انسپکٹر کی نمازجنازہ پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں ادا کر دی گئی جس میں آر پی او بابر سرفراز الپا، کمشنر راولپنڈی انجینئر عامر خٹک، سی پی او سید خالد ہمدانی نے بھی شرکت کی۔