اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار ) ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی رضا نے نجی ہوٹل کا دورہ کیا۔ انہوں نے سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات پولیس افسران سے ملاقات کی اور پاکستان سپر لیگ 2025کیلئے آنے والے ملکی و غیر ملکی کھلاڑیوں کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز /سکیورٹی نے تمام پولیس افسران کو موثر سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنانے اور داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ کو مزید موثر بنانے کی ہدایت کی ۔