• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انتظامیہ نے فوارہ چوک میں رکشہ اسٹینڈ بندکرا دیا، ایسوسی ایشن رہنماؤں کا احتجاج

راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے) ضلعی انتظامیہ نے فوارہ چوک میں واقع چنگ چی رکشہ اسٹینڈ بند کرا دیا۔  ادھر چنگ چی رکشہ اونرز اینڈ ورکرز ویلفیئر ایسوسی ایشن نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کا نام استعمال کر کے 70سال سے چلنے والا اسٹینڈ بند کرنا ناانصافی ہے جسے قبول نہیں کیا جائیگا۔ عہدیداروں ملک سعید کوثر، دلیر خان، اصغر، رضا شاہ، صداقت حسین، ملک سجاد اور ملک عادل نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے 1956ء سے چلنے والے  اسٹینڈ کو بغیر کسی پیشگی نوٹس کے ختم کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ راجہ بازار آنے جانے والے شہری بھی اسٹینڈ ختم ہونے سے مشکلات کا شکار ہوگئے ہیں۔
اسلام آباد سے مزید