• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوہدری کاشف تیمور ایڈووکیٹ کے قاتل گرفتار کئے جائیں، ڈسٹرکٹ بار

راولپنڈی(نمائندہ جنگ) ڈسٹرکٹ بار راولپنڈی نے چوہدری کاشف تیمور ایڈووکیٹ کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے آئی جی پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ فی الفور ملزمان کو گرفتار کیا جائے۔ بار کے صدر سردار منظر بشیر، جنرل سیکرٹری اسد محمود ملک سمیت دیگر رہنماؤں نے مقتول کے اہل خانہ کو اپنےتعاون کا یقین دلایا ۔واضح رہے کہ کاشف تیمور کو اڈیالہ گاؤں میں نامعلوم ملزمان نے اتوار اور پیر کی درمیانی شب گھر میں گھس کر گولیوں کا نشانہ بنایا تھا۔ اس واقعہ پر گزشتہ روز وکلاء نے احتجاج کرتے ہوئے ہڑتال کی تھی۔
اسلام آباد سے مزید