راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی کے مختلف علاقوں سے 6لڑکیوں اور 2لڑکوں کو اغواء کر لیا گیا۔ تھانہ پیرودھائی کو محمد سلیم نے بتایا میرا بیٹا عمیر عمر20سال 4روز سے لاپتہ ہے۔ تھانہ وارث خان کو عثمان علی نے بتایا کہ میری بیٹی (ز) عمر16 سال،تھانہ نیوٹاؤن کو عبداللہ قادر نے بتایا کہ اس کی بیوی(ع) ، چمن صابر نے بتایا کہ میرے چچا کی بیٹی (ث) عمر15سال اغواء ہو گئی ۔تھانہ ٹیکسلاکو تعظیم اختر نے بتایا کہ مجھے شک ہے کہ سجاد میری بیٹی (ز) بی بی عمر 16سال کو اغواء کرکے لے گیا ۔تھانہ دھمیال کو اظہر آزاد نے بتایا کہ میرے بھائی کا بیٹا محمد فرحان لا پتہ ہوگیا ۔تھانہ دھمیال کو سعید حسین نے بتایا کہ سائل کی بیٹی (ش) عمر 14سال اور بہو (س) عمر 19 سال گھر سے لاپتہ ہیں ۔