• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواتین کیلئے لیڈی انسٹرکٹرز کی زیر نگرانی کمرشل ڈرائیونگ ٹریننگ کا آغاز

راولپنڈی( سٹاف رپورٹر ) سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کےزیر انتظام تمام ڈرائیونگ سکولز میں خواتین کے لیے لیڈی انسٹرکٹرز کی زیر نگرانی کمرشل ڈرائیونگ ٹریننگ کا آغاز کر دیا گیا۔ چیف ٹریفک آفیسر، راولپنڈی بینش فاطمہ کے حکم پر پہلی مرتبہ خواتین کے لئے کمرشل ڈرائیونگ سکھانے کا آغاز کیا گیا۔س موقع پر ٹریفک ہیڈکوارٹرز ریس کورس میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف خواتین اراکین پنجاب اسمبلی نے بھی شرکت کی جہاں سی ٹی او نے انہیں کورس سے متعلق بریفنگ دی ۔
اسلام آباد سے مزید