• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عظمیٰ بخاری کے بیان پر شرجیل میمن کو افسوس، سعدیہ جاوید کو ہنسی آ گئی

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

سندھ حکومت کی ترجمان سعدیہ جاوید نے پنجاب کی وزیرِ اطلاعات عظمیٰ بخاری کی پریس کانفرنس پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

سعدیہ جاوید نے کہا ہے کہ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ صدر نے کینالوں کی منظوری دی جس پر ہنسی آ رہی ہے، وزیرِ اطلاعات پنجاب کی معلومات ناقص ہونے پر افسوس ہے۔

سعدیہ جاوید نے کہا کہ عظمیٰ بخاری بتائیں صدر کے پاس کون سی ایگزیکٹیو سمری منظور کرنے کا اختیار ہے۔

ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ صدرِ مملکت کے خلاف جھوٹ پھیلانے پر پیکا قانون کے تحت کارروائی ہو سکتی ہے۔

دوسری جانب شرجیل میمن نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کی وزیرِ اطلاعات عظمیٰ بخاری صاحبہ کے بیان پر افسوس ہوا، کیا آپ نے آئین پڑھا ہے، کیا آپ کو آئین پڑھنا آتا ہے؟

انہوں نے کہا کہ آئین میں کہاں لکھا ہے کہ صدر منظوری دیں گے، بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ کسی صورت کینال منصوبے کو بننے نہیں دیا جائے گا۔

قومی خبریں سے مزید