• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیوزی لینڈ میں پاکستانی ٹیم کو برا بھلا کہنے والا افغان شہری نکلا

تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ میں شکست کے بعد پاکستانی کرکٹر خوشدل شاہ کے تماشائی سے الجھنے کے معاملے کی تفصیلات سامنے آ گئیں۔

ذرائع کے مطابق تماشائی کی جانب سے پشتو میں پاکستان ٹیم کو برا بھلا کہا گیا تماشائی کے بارے میں ابتدائی طور پر بتایا گیا ہے کہ وہ افغان شہری تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے کی انکوائری جاری ہے اور ٹیم منیجر اس معاملے کو دیکھ رہے ہیں، یہ ایک سنگین نوعیت کا واقعہ ہے معاملہ دیکھ رہے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ بورڈ اس معاملے پر خوشدل شاہ کے ساتھ ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کی انتظامیہ نے غیرملکی شائقین کی جانب سے قومی پلیئرز سے بد زبانی کی مذمت کرتے ہوئے بتایا ہے کہ غیرملکی شائقین نے گراؤنڈ میں موجود کرکٹرز کے بارے میں نازیبا الفاظ ادا کیے۔

پاکستان مخالف آوازیں کسنے پر خوشدل شاہ نے غیرملکی شائقین کو منع کیا، منع کرنے پر افغان شائقین نے پشتو میں مزید نازیبا الفاظ ادا کیے۔

بعدازاں 2 افغان شائقین نے خوشدل شاہ سے ہاتھا پائی کی کوشش بھی کی جس کے بعد پاکستان ٹیم کی شکایت پر 2 غیرملکی شائقین کو اسٹیڈیم سے باہر نکال دیا گیا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید