• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل عسکری اشتعال انگیزی سے لبنان و شام کو غیر مستحکم کر رہا ہے: عرب لیگ

عرب لیگ کے سیکریٹری جنرل احمد ابوالغیط—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
عرب لیگ کے سیکریٹری جنرل احمد ابوالغیط—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

سیکریٹری جنرل عرب لیگ احمد ابوالغیط نے کہا ہے کہ اسرائیل عسکری اشتعال انگیز ی سے لبنان اور شام کو غیر مستحکم کر رہا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق عرب لیگ کے سیکریٹری جنرل احمد ابوالغیط نے کہا ہے کہ اسرائیل کی فلسطینی سر زمین، لبنان اور شام پر مسلط کی گئی جنگ نئے دور میں داخل ہو چکی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ اسرائیل دستخط شدہ معاہدوں کی جان بوجھ کر خلاف ورزی کر رہا ہے، ملکوں پر قبضے کیے جا رہے ہیں اور مزید شہریوں کو شہید کیا جا رہا ہے۔

سیکریٹری جنرل نے یہ بھی کہا ہے کہ اسرائیل اپنے داخلی ایجنڈے کی تکمیل کے لیے شہریوں کی زندگیاں اور علاقائی امن خطرے میں ڈال رہا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید