• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ: اسرائیلی فوج کے وحشیانہ حملوں میں مزید 38 فلسطینی شہید

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

7 اکتوبر 2023ء کو شروع ہونے والے غزہ پر اسرائیلی فوج کے وحشیانہ حملے تاحال جاری ہیں، اسرائیلی حملوں میں مزید 38 فلسطینی شہید ہو گئے۔

غزہ کی وزارتِ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 86 فلسطینی شہید جبکہ 287 زخمی ہوئے، جنگ بندی کے خاتمےکے بعد سے اب تک 1,249 فلسطینی شہید اور 3022 زخمی ہو چکے ہیں۔

غزہ میں واقع الشفاء اسپتال کے میڈیکل ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ اسپتال میں زخمیوں کے علاج کے لیے جگہ نہیں بچی۔

سربراہ انروا نے کہا ہے کہ جنگ بندی کے خاتمے کے بعد سے روز کم از کم 100 فلسطینی بچے جاں بحق یا زخمی ہو رہے ہیں۔

دوسری جانب حماس کے مطابق غزہ میں باقی ماندہ یرغمالیوں میں سے نصف شدید خطرے میں ہیں، یرغمالی ان علاقوں میں ہیں جہاں اسرائیلی فوج نے جبری بے دخلی کے احکامات دیے ہیں۔

اسی سلسلے میں امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو پیر کو امریکا کا دورہ کریں گے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید