• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پورے دریائے سندھ پر ہمارا حق ہے، سمجھوتہ نہیں ہوگا، ذوالفقارجونیئر

ذوالفقار علی بھٹو جونیئر کا کہنا ہے کہ سندھو دریا پر کینال منظور نہیں ہے، پورے دریائے سندھ پر ہمارا حق ہے، سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

حیدر آباد میں سندھ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ذوالفقار جونیئر نے کہا کہ تربیلا اور منگلا میں پانی نہیں، ہم ایک بار پھر کہہ رہے ہیں کہ ہمیں پانی دو۔

ذوالفقار جونیئر کا کہنا تھا کہ نئے کینالز نہیں ہمیں چاہیے اس نظام کو بہتر کریں، سید زین شاہ کو سلام جنہوں نے اس ایشو کوا ٹھایا۔

قومی خبریں سے مزید