وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک نے استفسار کیا ہے کہ پوری دنیا میں ریگستان آباد کیے جارہے ہیں کیا پاکستان میں نہیں ہونے چاہئیں؟
جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں مصدق ملک، آغا رفیع اللّٰہ اور پی ٹی آئی بیرسٹر عمیر نیازی نے اظہار خیال کیا۔
مصدق ملک نے کہا کہ اتفاق رائے کے بغیر کوئی کام نہیں ہوگا، ڈائیلاگ کے ذریعے نہروں کے معاملے پر اتفاق رائے قائم کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ٹیلی میٹری سسٹم لگایا جارہا ہے جس سے پانی کو ٹریک کیا جاسکے گا، یہ نظام ہر صوبے کے بارڈر پر لگایا جائے گا۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ تحریک انصاف سے بات کریں تو یہ بانی کی رہائی کا ذکر شروع کردیتے ہیں۔
پی ٹی آئی کے عمیر نیازی نے کہا کہ ملک میں سرمایہ کاری لانے کیلئے امن و امان اور سیاسی استحکام بہت ضروری ہے۔