• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بانی پی ٹی آئی کی بیٹوں سے بات کرادی گئی، جیل ذرائع


بانی تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی بیرون ملک مقیم بیٹوں قاسم خان اور سلیمان خان سے فون پر بات کرادی گئی۔

اڈیالہ جیل ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی اور اہلیہ کی منشا کے مطابق فیملی ممبرز اور وکلاء سے ملاقات کروائی گئی۔

ذرائع کے مطابق بانی کی بیرون ملک مقیم بیٹوں قاسم اور سلیمان سے گفتگو واٹس ایپ پر کروائی گئی۔

جیل ذرائع کے مطابق بانی اوران کی اہلیہ سے ملاقاتیں انہی لوگوں سے ہوتی ہیں، جن کی وہ اجازت دیتے ہیں، ان کے فیملی ممبرز مہر النسا اور مبشرہ سے ملاقات کرائی گئی۔

ذرائع کے مطابق بانی کی وکلاء علی ظفر، بیرسٹرگوہر، ظہیر عباس، رضیہ سلطان اور علی عمران کی ملاقات کروائی گئی۔

جیل ذرائع کے مطابق بانی سے ملاقاتیں معمول کے مطابق حسب ضابطہ کروائی جا رہی ہیں، ملاقات نہ کروائے جانے کا بے بنیاد پروپیگنڈا سیاسی پوائنٹ اسکورنگ ہے۔

قومی خبریں سے مزید