اسرائیلی حملے میں شہید طبی کارکنوں کے آخری لمحات کی ویڈیوز نے جنگی جرائم اور اسرائیلی جھوٹ سے پردہ اٹھا دیا۔
ہلال احمر کا کہنا ہے کہ ایمبولینسز اور فائر بریگیڈ کے ٹرک پر واضح نشان اور ایمرجنسی لائٹیں روشن ہونے کے باوجود اسرائیلی فوج نے شدید فائرنگ کی۔
اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا تھا کہ ایمرجنسی لائٹوں کے بغیر متعدد گاڑیاں مشکوک انداز میں اسرائیلی فوج کی طرف بڑھ رہی تھیں۔
یہ دعویٰ بھی کیا کہ شہید ہونے والے 9 افراد حماس کے جنگ جو تھے، ریسکیو ورکرز رفح میں ہنگامی امداد کےلیے پہنچے تھے۔ تاہم بہیمانہ قتل کے بعد اسرائیلی فوج نے 15 افراد کو ریت میں دفنا دیا تھا۔
ویڈیو شواہد سامنے آنے پر اسرائیل کو جھوٹا دعویٰ واپس لینا پڑا، ویڈیو ایک شہید کارکن کے موبائل سے ملی، اپنے آخری لمحات میں رفعت رضوان کلمہ پڑھتا رہا۔ اللّٰہ سے معافی اور شہادت کی موت طلب کی، دکھ بھرے لہجہ میں ماں کو پیغام دیا کہ وہ لوگوں کی مدد کےلیے نکلا تھا۔