اسرائیلی فوج کے غزہ میں رات بھر حملے جاری رہے، جس میں مسجد اور خیموں میں سوئے بےگھر فلسطینیوں کو نشانہ بنایا گیا۔
ان وحشیانہ حملوں میں بچوں اور خواتین سمیت 21 فلسطینی شہید ہوگئے۔ اسرائیلی بمباری سے کل سے اب تک شہدا کی تعداد 46 ہوگئی۔
اقوام متحدہ کے مطابق 18 مارچ کو جنگ بندی توڑنے کے بعد سے اسرائیل نے روزانہ کم از کم 100 بچوں کو شہید و زخمی کیا۔
دوسری جانب غزہ سے رہا ہونے والے تین اسرائیلیوں نے وزیراعظم نیتن یاہو کے خلاف ہونیوالے مظاہرے میں شرکت کی اور غزہ میں دوبارہ جنگ شروع کرنے کی مخالفت کی۔
انہوں نے باقی یرغمالیوں کی واپسی کےلیے کوششوں کا مطالبہ کیا۔