• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کولکتہ میں عجیب و غریب آملیٹ بنادیا گیا


بھارتی شہر کولکتہ میں مونسٹر انرجی اسکریبلڈ انڈے نے دھوم مچا دی، ویڈیو نے انسٹاگرام پر 2 کروڑ سے زائد ویوز حاصل کرلیے۔

انڈے ناشتے کا ایک لازمی جزو سمجھے جاتے ہیں، چاہے وہ ابلا ہوا ہو، آملیٹ ہو یا اسکریبلڈ لیکن سوشل میڈیا کے اس دور میں جہاں کھانے پینے کے ساتھ نت نئے تجربے ہو رہے ہیں، انڈے بھی عجیب و غریب فوڈ فیشن سے محفوظ نہ رہ سکے۔

حالیہ دنوں میں ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں ایک اسٹریٹ فوڈ فروش نے انڈوں کو فرائی کرنے کے بجائے انہیں مونسٹر انرجی ڈرنک کے ساتھ پکا کر دنیا کو حیران کر دیا۔

 یہ ویڈیو انسٹاگرام پر اپلوڈ ہوتے ہی مقبول ہو گئی اور اب تک اسے 2 کروڑ (20 ملین) سے زیادہ بار دیکھا جا چکا ہے۔

ویڈیو کی شروعات میں دکاندار چولہے پر ایک فلیٹ پین رکھتا ہے اور اس میں آدھی کین Monster Energy انرجی ڈرنک ڈال دیتا ہے، اس کے بعد وہ پین میں براہ راست چند انڈے توڑ کر ڈال دیتا ہے اور چمچ سے مکس کرتا ہے، اس دوران وہ کٹی ہوئی ہری مرچیں بھی شامل کرتا ہے۔

لیکن کہانی یہاں ختم نہیں ہوتی باقی بچی ہوئی انرجی ڈرنک بھی اسی مکسچر میں شامل کر دی جاتی ہے، کچھ دیر پکا کر انڈوں کو پلیٹ میں پیش کیا جاتا ہے۔ 

ویڈیو پر لاکھوں کمنٹس آئے ہیں، Monster Energy کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ نے تبصرہ کیا کہ I mean… why not، ایک صارف نے لکھا کہ فلیور کے بارے میں سوچ کر ہی مائیگرین ہو گیا!

دلچسپ و عجیب سے مزید