پاکستان کرکٹ ٹیم کو نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ میں بھی سِلو اوور ریٹ پر جرمانہ کردیا گیا۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان ٹیم کو میچ فیس کا 5 فیصد جرمانہ کیا ہے۔
آئی سی سی کے مطابق پاکستان ٹیم مقررہ وقت میں ایک اوور پیچھے رہی، کپتان محمد رضوان نے اپنی غلطی تسلیم کرلی ہے۔
پاکستان کو نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے اور دوسرے ون ڈے میچ میں بھی جرمانہ ہوا تھا۔
واضح رہے کہ دورۂ نیوزی لینڈ میں پاکستان ٹیم کو 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز میں 1-4 اور 3 ون ڈے میچز کی سیریز میں 0-3 سے شکست ہوئی ہے۔