یورپی یونین کے وزرائے تجارت کا لکسمبرگ میں اجلاس ہوا۔ خبر ایجنسی کے مطابق اس موقع پر ای یو ٹریڈ کمشنر نے کہا کہ امریکی مصنوعات پر جوابی محصولات عائد کرنے کی تیاری کرلی ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ محصولات کی فہرست پر یورپی پارلیمنٹ میں 9 اپریل کو ووٹنگ ہوگی۔ حتمی فہرست 15 اپریل کو منظور ہوگی۔
انھوں نے کہا کہ 15 اپریل سے امریکی مصنوعات پر یورپی ٹیکسوں کا نفاذ شروع ہو جائے گا، اجلاس میں ٹرمپ کے عائد کردہ ٹیرف پر امریکا سے بات چیت پر بھی اتفاق ہوا۔
ای یو ٹریڈ کمشنر نے کہا کہ ابتدائی بات چیت میں امریکا کو گاڑیوں اور دیگر صنعتی مصنوعات پر دوطرفہ صفر محصولات کی پیش کش کی ہے۔
انھوں نے کہا امریکا نے اسٹیل، ایلومینیم اور گاڑیوں کی درآمدات پر یورپی ممالک پر 416 ارب ڈالر سے زائد کا ٹیکس لگایا ہے۔