اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے لیے وشنگٹن پہنچ گئے، دونوں کی آج ملاقات متوقع ہے۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ملاقات میں ممکنہ طور پر ٹیرف میں کمی سمیت غزہ اور ایران کے معاملے پر بات چیت ہو گی۔
اسرائیلی وزیرِ اعظم امریکی صدر ٹرمپ کے عالمی ٹیرف عائد کرنے کے بعد ملاقات کرنے والے پہلے عالمی رہنما ہوں گے۔
اسرائیلی وزیرِ اعظم ہنگری سے دورے کے بعد امریکا پہنچے ہیں۔
ہنگری کے دورے پر روانگی سے قبل نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ امریکی صدر سے ملاقات میں اسرائیل پر عائد ٹیرف میں کمی سمیت متعدد امور پر بات چیت ہو گی۔
اسرائیلی وزیرِ اعظم کے دفتر کا کہنا ہے کہ امریکی صدر سے ملاقات میں نیتن یاہو غزہ اور ایران سے بڑھتے ہوئے خطرے پر بھی بات کریں گے۔