ایران نے اپنی مسلح افواج کو ہائی الرٹ کر دیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران نے خلیجی ممالک اور ترکی کو خبردار کیا ہے کہ اگر انہوں نے ایران پر حملے میں امریکا کا ساتھ دیا یا اپنی فضائی حدود و اڈے استعمال کرنے دیے تو اسے دشمنی سمجھا جائے گا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران نے جن خلیجی ممالک کو ممکنہ نتائج سے خبردار کیا ہے ان میں عراق، کویت، امارات، قطر، ترکی اور بحرین شامل ہیں۔
ان ممالک کی حکومتوں کے ترجمانوں نے فوری طور پر تبصرے کی درخواستوں کا جواب نہیں دیا۔
ترکی کی وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ وہ کسی انتباہ سے آگاہ نہیں ہے لیکن اس طرح کے پیغامات دوسرے چینلز کے ذریعے پہنچائے جا سکتے ہیں۔
ایران نے امریکا کے ساتھ براہِ راست مذاکرات کے بجائے عمان کے ذریعے بالواسطہ بات چیت پر آمادگی ظاہر کی ہے۔
ایران کے سینئر اہلکار نے خبر ایجنسی کو بتایا کہ امریکا کے ساتھ سیاسی تنازعات کے حل کے امکانات کا جائزہ لینے کے لیے بالواسطہ مذاکرات اہم ہیں، جبکہ روس بھی امریکی دھمکیوں کو ناقابلِ قبول قرار دے چکا ہے۔