• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانسیسی صدر کا دورہ مصر، السیسی سے ملاقات

  
تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

فرانسیسی صدر میکروں نے دورہ مصر پر قاہرہ میں مصری صدر عبدالفتح السیسی سے ملاقات کی۔ 

اس موقع پر فرانسیسی صدر کا کہنا تھا کہ غزہ کے فلسطینیوں کی کسی بھی جبری بےدخلی کے خلاف ہیں۔ جبری بےدخلی عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ 

صدر میکروں نے مزید کہا کہ جبری بےدخلی اسرائیل سمیت پورے خطے کی سلامتی کیلیے سنگین خطرہ ہوگی۔ 

انکا کہنا تھا کہ غزہ کی تعمیرنو کےلیےعرب لیگ کے منصوبے کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ غزہ کی حکومت میں حماس کا کوئی کردار نہیں ہونا چاہیے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید