• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرمنی: پولیس کا فلسطینی حمایتی مظاہرین کیخلاف کریک ڈاون

—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

جرمن پولیس نے فلسطین کے حق میں مظاہرہ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق جرمنی کے دارالحکومت برلن میں فلسطین کے حق میں نکلنے والی ریلی پر پولیس نے لاٹھی چارج کر دیا، جبکہ برلن میں ہونے والے دھرنے کے بعد 4 غیر ملکی طلبہ کو ڈی پورٹ بھی کر دیا گیا۔

جرمنی بھی اب آزادیٔ اظہارِ رائےکو کچلنے کے لیے سخت قوانین کے ذریعے فلسطین کے حق میں اٹھے والی آوازوں کو دبایا جا رہا ہے۔

جرمن حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے اس قدم پر کڑی تنقید ہو رہی ہے۔

جرمن حکومت کا کہنا کہ ایسے افراد کی شہریت منسوخ کر دی جائے گی جو فلسطینیوں سے یک جہتی کے حق میں نعرے لگائیں گے۔

جرمنی میں ہیڈل برگ یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کرنے والے طالب علم و سیاسی کارکن محمد ابو عودہ کو شرپسندی کے الزام کا سامنا ہے، وہ فلسطین کے حق میں نعرے لگانے پر کورٹ کی پیشیاں بھگت رہے ہیں۔

محمد ابو عودہ کا کہنا ہے کہ جرمن حکومت اسرائیل کے دفاع میں اور تنقید سے بچانے کے لیے یہ سب کچھ کر رہی ہے، ہم روز دیکھ رہے ہیں کے یہاں ان خواتین کے خلاف تشدد بڑھ رہا ہے جو سر پر اسکارف پہنتی ہیں۔

کونسل آف امریکن اسلامک ریلیشنز (CAIR) کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر نے جرمن حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ سب ہونا ستم ظریفی ہے کہ فلسطین کے حق میں بولنے اور نعرے لگانے والوں پر پابندی لگا دی جائے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید