کراچی (اسد ابن حسن) یورپی یونین ممالک میں شینجین ویزا ہولڈرز کی آمد اور خروج کے وقت ان کے فنگر پرنٹس اور بائیومیٹرک نظام پر عمل درآمد عنقریب شروع ہونے جا رہا ہے۔ ان یورپین ممالک میں فرانس، اسپین، اٹلی، گریس (یونان)، پولینڈ، کروشیا، جرمنی، رومانیہ اور دیگر ممالک شامل ہیں۔ اس سسٹم کے نفاذ کے بعد پاسپورٹ پر مہر نصب کرنا ختم ہو جائے گا اور بائیومیٹرک ڈیٹا کلیکشن شروع ہو جائے گا جس سے داخلی سیکیورٹی میں مدد ملے گی جبکہ ڈیٹا تمام یورپین ممالک میں امیگریشن حکام کی دسترس میں ہوگا۔ اس نظام کو انٹری-ایگزٹ سسٹم EES کا نام دیا گیا ہے جو کہ نان ای یو باشندوں کے حوالے سے نافذ ہوگا۔