• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل میں ہمارے 2 ارکانِ پارلیمنٹ کی حراست ’ناقابلِ قبول‘ ہے، برطانیہ

لندن (اے ایف پی) برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے اسرائیل کی جانب سے حکمران جماعت لیبر پارٹی کے دو ارکان اسمبلی کو اسرائیل میں زیرِحراست رکھنے اور داخلے کی اجازت نہ دینے پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’یہ ناقابلِ قبول ہے۔‘ برطانوی میڈیا نے رپورٹ کیا تھا کہ لیبر پارٹی کے دو ارکان پارلیمنٹ یوان یانگ اور ابتسام محمد نے لندن سے اسرائیل کے لئے پرواز کی۔ رپورٹ کے مطابق دونوں ارکان کو اسرائیل نے ملک میں داخل ہونے کی اجازت نہ دی اور حراست میں رکھنے کے بعد ڈی پورٹ کر دیا۔ وزیر خارجہ لیمی نے اپنے بیان میں کہا کہ پارلیمانی وفد میں شامل دو برطانوی ارکان پارلیمنٹ کو اسرائیلی حکام نے حراست میں لے لیا اور ملک میں داخلے کی اجازت دینے سے انکار کردیا، یہ ناقابل قبول، نقصان دہ اور گہری تشویش کا باعث ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ’میں نے اسرائیلی حکومت میں اپنے ہم منصبوں پر واضح کر دیا ہے کہ یہ برطانوی پارلیمنٹیرینز کے ساتھ سلوک کرنے کا کوئی طریقہ نہیں، اور ہم دونوں اراکین پارلیمنٹ سے رابطے میں ہیں اور اُن کو اپنی حمایت کا یقین دلایا ہے۔‘ وزیر خارجہ نے کہا کہ ’برطانوی حکومت کی توجہ غزہ میں جنگ بندی کی طرف واپسی، خونریزی کو روکنے، قیدیوں کی رہائی اور خطے میں تنازع کے خاتمے کے لئے مذاکرات پر مرکوز ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید