کراچی(نیوزڈیسک) امریکا کی جانب سے جنوبی سوڈانی پاسپورٹ ہولڈرز کے تمام ویزے منسوخ کر دیئے گئے۔امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی سوڈان کے شہریوں کو اب امریکا کے نئے ویزے نہیں ملیں گے، جنوبی سوڈان کی حکومت اصولوں کی پاسداری کرنے میں ناکام رہی۔انہوں نے کہا کہ جنوبی سوڈان کی عبوری حکومت امریکا سے مفاد بٹورنا بند کرے۔مارکو روبیو کا مزید کہنا تھاکہ امریکا کسی کو بے دخل کرنا چاہتا ہے تو وہ ملک شہری کی وطن واپسی یقینی بنائے، جنوبی سوڈان نے مکمل تعاون کیا تو نئی پالیسی کا جائزہ لیں گے۔