• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی کرکٹرز کی بیگمات کا مانچسٹر یونائٹیڈ فٹ بال کلب کا دورہ

مانچسٹر(نمائندہ خصوصی)پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کرکٹرز کی بیگمات کو انگلینڈ میں قیام کا پروانہ ملنے کے بعد بدھ کو انہوں نے مانچسٹر میں مانچسٹر یونائٹیڈ فٹ بال کلب کا دورہ کیا۔پاکستانی ٹیم کو مشہور اسٹیڈیم کے دورے کی دعوت ملی تھی لیکن ان کی جگہ ان کی فیملیز نے مانچسٹر یو نائیٹیڈ کا دورہ کیا۔پاکستانی کرکٹ ٹیم بدھ کو بھی مانچسٹر میں آرام کرتی رہی۔جن کھلاڑیوں کی بیگمات دورے پر ان کے ساتھ ہیں ان میں مصباح الحق،محمد حفیظ،اظہر علی ،یونس خان ،وہاب ریاض اور اسد شفیق شامل ہیں۔جمعرات کو کھلاڑی پریکٹس کٹ میں مانچسٹر سے ووسٹر جائیں گے اور نیو روڈ گراونڈ میں پریکٹس کریں گے۔جس کے بعد وہ ہوٹل میں چیک ان کریں گے۔توقع ہے کہ پہلے دو ٹیسٹ کی تھکاوٹ کے بعد ٹیم انتظامیہ تمام ریزرو کھلاڑیوں کو چیک کرنا چاہتے ہیں تیسرے ٹیسٹ سے قبل یہ پاکستان کا واحد سائیڈ میچ ہے۔پاکستانی ٹیم دو دن ووسٹر میں قیام کرے گی اور میچ والی شام ہی بر منگھم آجائے گی۔پاکستانی ہیڈ کوچ مکی آرتھر جمعرات کو پریکٹس میچ کے لئے بارہ کھلاڑیوں کا اعلان کریں گے۔توقع ہے کہ پاکستان سائیڈ میچ میں سمیع اسلم،محمد رضوان،ذوالفقار بابر اور سہیل خان کو موقع دے گا۔مانچسٹر میں بدھ کی شب پاکستانی کرکٹ ٹیم نے ایک تقریب میں شرکت کی۔کھلاڑیوں نے ہوٹل میں جم کیا اور پول سیشن میں حصہ لیا ۔توقع ہے کہ سائیڈ میچ میں پاکستان کی کپتانی اظہر علی کریں گے۔ 
تازہ ترین