لاہور(اپنے نامہ نگار سے) پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضی نے کہا ہے کہ کوئی ایسا بیوروکریٹ نہیں جو زمیندار ہو۔یہ چند مرلے کے مالک، کاشتکاروں اور زمینداروں پر حکومت کر رہے ہیں، جو زمین کا سینہ چیر کر اناج اگاتے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ کاشتکار کے حالات بہتر ہوں مگر بڑی معذرت کے ساتھ، ہماری کسی بھی سیاسی جماعت کا کسان ونگ فعال نہیں۔وہ گارڈن ٹاؤن کے ہوٹل میں جماعت اسلامی کے زیر اہتمام کسانوں اور زراعت کو درپیش مسائل پر منعقدہ اے پی سی سے خطاب کر رھے تھے۔