• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صحت مند پولیس فورس ہی ملک و قوم کی بہتر حفاظت کر سکتی ہے،آئی جی پنجاب

لاہور(کر ائم رپو رٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنے صحت کے عالمی دن کے موقع پر کہا کہ صحت مند پولیس فورس ہی ملک و قوم کی بہتر حفاظت اور جرائم پیشہ و ملک دشمن عناصر سے نبرد آزما ہو سکتی ہے۔وزیر اعلی مریم نواز شریف کے ʼʼصحت مند پنجابʼʼ وژن کے تحت پولیس فورس اور ان کے اہل خانہ کیلئے علاج معالجے کی بہترین سہولیات کی فراہمی مشن جاری ہے۔پنجاب پولیس واحد صوبائی ادارہ ہے جس کے 2 لاکھ 25 ہزار افسران و اہلکاروں کی ہیلتھ سکریننگ کروائی گئی ہے۔ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پولیس ملازمین اور ان کے اہل خانہ کو علاج معالجے کی مفت اور رعایتی سہولیات کی فراہمی کیلئے بہترین ہسپتالوں سے ایم او یو کئے گئے ہیں۔رواں سال سنگین بیماریوں میں مبتلا اہلکاروں و اہلخانہ کے علاج معالجے کیلئے مجموعی طور پر 09 کروڑ 49 لاکھ روپے سے زائد رقم خرچ کی گئی ہے۔
لاہور سے مزید